پاکستان آرمی میں سولجرز کی بھرتی کا آغاز

پیر 23 اکتوبر 2017 20:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان آرمی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر حیدر آباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں سولجرز کی بھرتی کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ 15 نومبرتک جاری رہے گا، خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد اوریجنل، ڈومیسائل، مارکس شیٹ (میٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی)، سکول لیونگ سرٹیفکیٹ، پکا سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائیزڈ شناختی کارڈ اپنا اور اپنے والد کا اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوگرافز اپنے ساتھ لائیں۔

(جاری ہے)

مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد کے ٹیلیفون نمبر 0222787258 پر رابطہ قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :