سندھ آباد گار اتحاد کی گنے کی قیمتوں میں اضافے اور شوگر ملیں نہ چلائے جانے کے خلاف حیدرآباد میں بھوک ہڑتال

پیر 23 اکتوبر 2017 20:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سندھ آباد گار اتحاد نے گنے کی فی من قیمتوں میں اضافے اور شوگر ملیں نہ چلائے جانے کے خلاف حیدرآباد میں بھوک ہڑتال کی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کی گئی بھوک ہڑتال کے شرکاء پلے کارڈز اٹھائے شوگر ملیں نہ چلائے جانے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں اکتوبر میں شوگرملز چلانا ہو تی ہیں جو تاحال نہیں چلائی گئیں جس کی وجہ سے آبادگاروں کو رواں سال بھی بھاری نقصان کا خدشہ ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی تاحال گنے کی فی من قیمت مقرر نہیں کی ہے جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آبادگاروں کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کررہی ہے اور آبادگاروں کے بجائے شوگر ملز مالکان کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شوگر ملیں فوری طور پر چلائی جائیں بصورت دیگر نومبر کے پہلے ہفتے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :