سندھ ہائیکورٹ نے ایم آئی بی بینک میں شہریوں کے اکائونٹس سے رقم نکالنے کے مقدمے میں سزا پانے والے مجرم کی سزا کالعدم قرار دیدیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم آئی بی بینک میں شہریوں کے اکائونٹس سے رقم نکالنے کے مقدمے میں سزا پانے والے مجرم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ماتحت عدالت کو دوبارہ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ این آئی بی بینک میں شہریوں سے اکاونٹس سے فراڈ کیس میں اپیل کی سماعت دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے بینک ملازم یاور کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ماتحت عدالت دوبارہ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ ملزم یاور کو جرم ثابت ہونے پر 7سال اور 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ بینکنگ عدالت نے مجرم کو جنوری 2017 میں سزا سنائی تھی۔ ملزم نے دیگر 2011 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کے اکاونٹس سے 33 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :