طلباء میعاری تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،صحت مند معاشرے کا قیام اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں، سردار در محمد ناصر

پیر 23 اکتوبر 2017 20:41

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) دوسرا ٹو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ویک کا افتتاح صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار در محمد ناصر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن حنیف کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی غفار کدیزئی نے سپورٹس ویک کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر حاجی عبدالسلام ملازئی اور عبدالخالق خاطر نے بھی خطاب کیا،اس عظیم و شان سپورٹس ویک میں پندرہ بوایز سکول اور پانچ گرلز سکولوں کے طلباء و طلبات حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر پریڈ پی ٹی شو ٹیبلو اور علاقائی رقص و مختلف آئٹمز پیش کئے گئے اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے خطاب کیااور کہا کہ طلباء میعاری تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،صحت مند معاشرے کا قیام اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اور اپنی سرگرمیوں میں نوجوان نسل کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رہنا چایئے کیو نکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے ،اور کھیل کے ساتھ ہی تعلیم پر بھی توجہ مرکوز کرنی چائیے اور والدین کو چایئے کہ وہ بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تعلیم سے ملک کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے جن ملکو ں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم حاصل کر کہ کی ہے آج کے طلباء و طلبات کل کے ڈاکٹر ز انجینئیرز پروفیسرز بن کر اپنے علاقے اور ملک کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ قلم سب سے بڑا ہتھیار ہے اور موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم پر توجہ مرکوز کی ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے ملک کے آپس کے تعلقات میں اہم کرادار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لئے جلد ایک سیمنار منعقد کیا جائے گا ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلوا سکے اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے اکثر سکول بند پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ایجوکیشن کے خالی پوسٹوں کو پر کیا جائے گا کیونکہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر نے سپورٹس ویک سکول کے بچوں اساتذہ کے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا چئیرمین میونسپل کمیٹی ضلع دکی فتح محمد ناصر نے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا چئیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی نعمت جلالزئی نے تیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے صوبائی وزیر کو تعلیم کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :