پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے اپنی ہی صوبائی حکومت اور بلدیہ جنوبی کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے اپنی ہی صوبائی حکومت اور بلدیہ جنوبی کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میں زیرتعمیر شاہ لطیف بھٹائی سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور علاقے میب صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر عوام کے بعد پارٹی رہنماوں نے بھی شکایات کے انبار لگانا شروع کردئیے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اپنی ہی صوبائی حکومت اور بلدیہ جنوبی کی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے شاہ لطیف بھٹائی روڈ لیاری کی زیر تعمیر سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نبیل گبول نے ویڈیو عوامی شکایات پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

نبیل گبول کارکنان کے ہمراہ سڑک کے معائنے کے لئے گئے تھی ۔

کارکنان کی شکایات پر پی پی رہنما نبیل گبول نے سڑک کی تعمیر میں مصروف عملے کو کام سے روک دیا اور کہا کہ سڑک مقررہ معیار کے مطابق تعمیر کی جائے۔ یو سی 11 تاج مسجد روڈ سمیت لیاری کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر کارکنان نے نبیل گبول کو شکایت کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے اطراف گندگی غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں۔ ڈی ایم سی ساتھ کے چیئرمین ملک فیاض کی لیاری پر کوئی توجہ نہیں ہے جس پر نبیل گبول نے پی پی جیالوں سے کہا کہ وہ ان مسائل سے متعلق ڈی ایم سی ساتھ کے حکام سے بات کرینگے تاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر کیا جاسکت۔ صفائی ستھرائی اور سیوریج کی ابتر صورتحال پر نبیل گبول نے صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔