پو لیو کا خا تمہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑ ی تر جیح ہے ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسپیکر بلو چستان صو بائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ 24اکتوبر کو عالمی یو م پولیو کامنا یا جا نا پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کا تعلق بھی ان چند ممالک سے ہے جو اس معذور کردینے والی بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔

اس لئے یہ دن ہمارے عزم کے دہرانے کا مو قع ہے کہ پولیو کے باعث خطرات اور معذوریوں سے ہما رے پھول جیسے بچوں کے مستقبل کو تحفظ دینے کے لئے کائوشوں کواور بھی زیا دہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پو لیو کا خا تمہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑ ی تر جیح ہے ۔اس وبائی مر ض کی تشخیص کے لئے ہم تمام تر ممکنہ اقدا ما ت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ اس سر زمین سے اعلیٰ سطح پر سیا سی و سماجی شعبوں ،مذہبی اور مقامی کمیو نٹی مشترکہ طو ر پر اس مرض کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور ملکی بین الا قوامی میڈیا بھی ہماری ان کو ششوں کا معترف ہے اور ہما رے شا نہ بشانہ کا م کر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے باعث تشویش ہے کہ بہت زیادہ کوششوں کے باوجو د ہمارے ملک کے بعض حصو ں میں سے اب بھی پو لیو کے وائرس کی اطلا عا ت مو صول ہو رہی ہیں اور یہ ہمارے مستقبل کے بچوں کے لئے ایک مسلسل خطرہ ہے ۔تاہم ان چیلنجوں کے باوجو د حکومت اور عوام پولیو کے خلاف جنگ کو جا ری رکھنے اور ملک سے پولیو کے وائر س کے مکمل خا تمے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہاکہ آج کے دن میں سول سو سا ئٹی ،مذہبی رہنمائوں ،میڈیا ،والدین اور زند گی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مطالبہ کر تی ہوں کہ وہ پولیو کے خلاف آگاہی پھیلا نے ،حکومتی کوششوں کی تکمیل اور ملک کے ہر کونے میں ہر بچہ تک پہنچنے کے لئے پولیو کی ٹیموں کو سہو لت فراہم کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ہم میں حوصلہ ہے اور انشا ء اللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :