آئندہ عام انتخابات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عمران خان

شہر کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے ،ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اکھاڑ پھینکیں گے، اجلاس سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بات کراچی کے مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنل فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام مل کر عام انتخابات میں ٹھپہ مافیا اور الیکشن ہائی جیک کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ شہر کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اس کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

متعلقہ عنوان :