Live Updates

سندھ کے لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں ،آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال ٹالپر کرپٹ مافیا کے سردار ہیں ، عمران خان

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ سے جو چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں ،شوگر ملز سے لیکر بلاول ہاوس کے اطراف گھروں پر قبضے کروائے گئے اقتدار کیلئے باریاں لگی ہوئی تھیں ،قوم تیار بیٹھی ہے ،قوم سے وعدہ ہے اب کسی کی پارٹنر شپ نہیں چلنے دونگا، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 20:40

سندھ کے لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں ،آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال ٹالپر کرپٹ مافیا کے سردار ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کی اقتدار کے لئے باریاں لگی ہوئیں تھیں، اب کسی کی پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا۔ وہ کراچی آمد کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ سے جو چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں شوگر ملز سے لیکر بلاول ہائوس کے اطراف گھروں پر قبضے کروائے گئے۔ عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے ماہانہ فریال ٹالپر کو دیتا تھا اور اپنے سارے سیاہ دھندے کرتا تھا۔ لوگوں کو قتل کروایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ان سب کی تحقیقات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لئے انکی باریاں لگی ہوئی تھیں۔

قوم تیار بیٹھی ہے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے اب کسی کی پارٹنر شپ نہیں چلنے دونگا۔ عمران خان کا کہنا تباہ کہ پاکستان کا خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے ملک کا مستقبل بہت اچھا ہے یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ملک کے سربراہ صدر سے لیکر وزیراعظم کرپشن میں ملوث رہے ہیں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا منی لانڈرنگ میں یہ لوگ ملوث رہے لانچوں کے زریعے پیسہ باہر بھجوایا گیا ایک دوسرے کو بچا کر نورا کشتی لڑتے رہے پہلی مرتبہ ملک کا طاقتور وزیراعظم نکالا گیا سندھ میں صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کا پیسہ کرپشن کی نظر ہوتا رہا شرجیل میمن کا کیس قوم کے دلوں کی آواز ہے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے پکڑے گئے اب کوئی این آر او نئیں ہوگا پہلی نواز اور پھر زرداری نے این آر او کیا اب شہباز شریف این آر او کی تلاش میں ہیں مگر یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

پیر صاحب پاگارا کی سربراہی میں قائم جی ڈی اے میں شمولیت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ وقت آنے پر دیکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات