کینٹ کے مختلف علا قو ں میںغیر معیا ری صفا ئی پر 1لاکھ 5ہزا ر رو پے جر ما نہ عائد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ نے کینٹ کے مختلف علا قو ں میں غیر معیا ری صفا ئی پر کارروائی کرتے ہوئے 1لاکھ 5ہزا ر رو پے جر ما نہ کر دیا۔ تر جما ن کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطا بق کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شا ہ کی خصو صی ہدا یا ت پر کینٹ بو رڈ کے شعبہ فو ڈ برا نچ نے کینٹ کے مختلف علا قو ں میں غیر معیا ری اور نا قص دودھ فر وخت کر نے وا لو ں کے خلا ف آپر یشن کیا۔

آپر یشن کے دورا ن پشا ور رو ڈ کے علا قہ میں دیگر شہرو ں سے آنے وا لی 3عدد دودھ کی گاڑیو ں کو چیک کیا جن میں پا نی کی مقدا ر پا ئی گئی مجمو عی طو ر پر 90ہزا ر روپے جر ما نہ کیا گیا ۔ اس کے علا وہ نا قص صفائی کی وجہ سے حق با ہو مر غ پلا ئو ، جمشید ملک شا پ ، کو ئٹہ بسم الله ہو ٹل صدر کو غیر معیا ری صفا ئی پر مجمو عی طو ر پر 15ہزار رو پے جر ما نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں کینٹ کے مختلف علا قوں میں غیر معیا ری صفا ئی اور بغیر لا ئسنس کے کا رو با ر کر نے وا لو ں کے خلاف کار روا ئی میں 15عدد نو ٹس دیئے گئے ، اور مختلف کھا نے پینے کی دکا نو ں سے کھا نے پینے کے 30نمو نہ جا ت حا صل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبا رٹر ی بھجوا دیئے ہیں فو ڈ برا نچ کا عملہ رو زا نہ کی بنیا د پر کینٹ کے علا قو ں میں حفظان صحت کے اصولو ں کے مطا بق کا روا ئی کر رہا ہے۔