دوامیدواروں کی محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر میں بحیثیت لیکچرار سوشیالوجی (بی پی ایس۔17) تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر دوامیدواروں کی محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر میں بحیثیت لیکچرار سوشیالوجی (بی پی ایس۔17) تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عبدالباسط ولد عبدالرشید سکنہ مردان کی تعیناتی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج(GPGC) نوشہرہ میں جبکہ ظفر احمد ولد غلام نذر سکنہ مستوج ضلع چترال کو گورنمنٹ ڈگری کالج واڑی،دیر بالامیں تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم،آثار قدیمہ اور لائبریریز حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :