پشین میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ضلع پشین کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلع پشین کے علاقے بوستان کے قریب سوزوکی اور کارمیں ٹکر کے نتیجے میں شراف الدین نامی شخص جاںبحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔