اوکاڑہ ، مسلح ملزمان کی پولیس وین پر فائرنگ، زیر حراست 10سالہ بچے کے قتل کا ملزم ہلاک، پولیس کانسٹیبل زخمی، ملزمان فرار

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اوکاڑہ کے نواحی گائوں دھرنگا کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان کی پولیس وین پر فائرنگ زیر حراست 10سالہ بچے کے قتل کا ملزم ہلاک پولیس کانسٹیبل زخمی ملزمان فرارپولیس کے گرفتاری کے لئے چھاپے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپولیس نے روحیلہ پران کے رہائشی 10 سالہ بچے ارشدجسے احمد عرف لڈو نے دفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا کو گرفتار کیا اسے سوموار کی شام پولیس پارٹی سرکاری گاڑی میں سوار کر کے آلہ قتل برآمد کرنے کے لئے لے کر جا رہی تھی گائوں دھرنگا کے قریب اچانک قتل کے ملزم احمد عرف لڈو کے ساتھی مسلح آتشین اسلحہ آ گئے اور پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی ملزمان کی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم احمد عرف لڈو ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل طارق زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مانے شروع کر دیے۔

زخمی کانسٹیبل کو طبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مارے جانے والے ملزم احمد کی لاش پوسٹ مارٹم کے کئے ڈیڈ ہائوس پہنچا دی گئی ۔