ن )لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھانے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھانے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیخلاف تحریک استحقاق جمع کی ہے جس میں کہاگیاکہ ان کے آبائی حلقے پی کی47میں ایک غیرمنتخب شخص کو کروڑوں روپے کے فنڈزدیکر انہیں اس سے محروم رکھاگیاہے جس سے انکااستحقاق مجروح ہواہے تحریک استحقاق میں کہاگیاہے کہ غیرمنتخب شخص ان کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کریگاحالانکہ علاقے کے عوام نے مجھے منتخب کیاہے اسی طرح انہوں نے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء بھی جمع کرائی ہے کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نوشہرہ اور چند اضلاع کے اراکین کو خوش کرنے کیلئے ہزارہ کے سات اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کوہضم کیاہے 1998کی مردم شماری کے مطابق ہزارہ کی آبادی نوشہرہ سے چھ گنازیادہ ہے پورے ہزارہ ڈویژن کاترقیاتی بجٹ2.84 جبکہ صرف نوشہرہ کو2.63فیصدترقیاتی فنڈزدیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صرف نوشہرہ اور چند مخصوص اضلاع کو خیبرپختونخواسمجھ رکھاہے فنڈزکے اس غیرمنصفانہ تقسیم سے عوام کے حقوق غصب کئے جارہے ہیں اوروزیراعلیٰ کی مالی کرپشن بے نقاب ہورہی ہے۔اسی طرح مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والا گیس وبجلی کی مد میں رائلٹی کوبھی نوشہرہ اور مخصوص اضلاع میں خرچ کیاجارہاہے۔