خیبرپختونخوااسمبلی میں تین قرار دادوں کی متفقہ طور پر منظوردی گئی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں تین قرار دادوں کی متفقہ طور پر منظوردی گئی جس میں دیرسے تعلق رکھنے والے ہرنائی میں شہیدکان کنوں کیلئے معاوضے اور تعلیمی اداروں کی سطح پر شجرکاری مہم کے مطالبات کئے گئے تھے پیپلزپارٹی دیرسے منتخب صاحبزادہ ثناء اللہ کی قراردادکومتفقہ طورپر منظورکیاگیاجس میں انہوںنے مطالبہ کیاکہ ہرنائی بلوچستان میں دیرکے آٹھ غریب کان کن ملبے تلے دب گئے اورتین بعدانکی لاشیں نکالی گئیں اس لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت سے سفارش کرے کہ کان کنوں کے ورثاء کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مالی معاوضہ دے ،صوبائی اسمبلی میں آمنہ سردار کی قرار داد کوبھی متفقہ طور پر منظورکیاگیاجس میں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری سکولوں کو اس بات کا پابند کیاجائے کہ وہ اپنی سکولوں میں شجرکاری کوفروغ دے اور اس کواپنے سکولوں میں لازم قراردے۔

(جاری ہے)

آخرمیں جے یوآئی کے منورخان نے قراردادپیش کی جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ڈیڈک چیئرمینوں کیلئے لئے گئے درجہ چہارم کے ملازمین اور کمپیوٹرآپریٹرز کومستقل کیاجائے اس قرار دادوں کوبھی متفقہ طور پر منظور کیاگیااسمبلی اجلاس میں پبلک سرس کمیشن کے متعلق ترمیمی بل کو صوبائی وزیر قانون امتیازشاہدنے پیش کیابل کے تحت پبلک سروس کمیشن کے اراکین کی مدت اب تین سال کے بجائے چار سال کیلئے ہوگی۔