صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لاکر سہولیات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لاکر سہولیات کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی غلام فرید نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چاروں زونوں میں موجود عملہ کے ذریعے تمام سٹرکوں و اندورنی گلیوں ،شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ نکاسی آب کی صورتحال اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیںخصوصا موصولہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی کیلئے افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :