محکمہ فراہمی و نکاسی آب کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا ، رکن سندھ اسمبلی کامران اختر

پیر 23 اکتوبر 2017 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) رکن سندھ اسمبلی کامران اخترنے بلدیہ ٹاؤن میں فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فراہمی و نکاسی آب کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیرمین اور وائس چیرمین محمد فرید ،سرفراز،نعمان خان اور زاہد محمود کے ہمراہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ سے میٹنگ کے دوران کیا منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کو فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے فراہمی آب کی لائنیں نہایت بوسیدہ ہوچکی ہیں جس کے باعث مہاجر کیمپ اور سعیدآباد کے سیکٹر 5-Gمیں پانی کا پہنچنا نا پید ہوچکا ہے سیوریج کے مین ہولز کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گٹر ابل پڑھے ہیں اور لوگوں کا گذرنا محال ہوگیا ہے منتخب نمائندوں کی نشاندہی پر ڈپٹی منجینگ ڈائریکٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد علی شیخ اور ایگریکیٹیو انجینئر مشتاق کو مذکورہ علاقوں مذکوری علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نئی لائنیں ڈالنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ میں ہولز کی صفائی اور سیوریج کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :