شہبازشریف کے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کے بیان پر قائم ہوں ،ْوفاقی وزیر ریاض پیرزادہ

میری گفتگو کے سیدھے مطلب ہوتے ہیں اس میں کوئی سازش کی بات نہیں ،ْ شہبازشریف کبھی نوازشریف کے حکم کے خلاف نہیں گئے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے (ن )لیگ کو ٹیک اوور کرنے کے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیدھی بات کی جس سے سب ناراض ہوجاتے ہیں ،ْشہبازشریف نواز شریف کے ایک تابعدار بھائی ہیں اس لیے ایک بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا اور اس بیان پر قائم ہوں۔

(جاری ہے)

ریاض پیر زادہ نے کہا کہ میری گفتگو کے سیدھے مطلب ہوتے ہیں اس میں کوئی سازش کی بات نہیں، ہمیں نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھی کوئی اعتراض نہیں، صرف آنے والے وقت کی فکر ہے کہ اس طرح ہماری جماعت الیکشن میں کیسے جائے گی وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا شہبازشریف ٹرپل ون کے بریگیڈیئر ہیں، اگر ایسا ہے تو الفاظ واپس لیتا ہوں، شہبازشریف کبھی نوازشریف کے حکم کے خلاف نہیں گئے۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ مجھ پر جو تنقید کررہے ہیں مجھے نہیں پتا ان کے دل میں کیا ہے، میں جس کشتی کا سوار ہوں اس میں سوراخ کرنے والا نہیں ہوں ،ْمجھ پر کسی کا کوئی دبائونہیں جبکہ موسمی مینڈکوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی بلکہ ہمیں دہشت گرد کہہ کر ہماری پگڑی اچھالی گئی۔

متعلقہ عنوان :