برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 24اکتوبر کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

پیر 23 اکتوبر 2017 20:24

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 24اکتوبرکوسریاب گرڈکے جان محمد،مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس،سٹی گرڈکے عالم خان، شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف (PAF)چشمہ،ائیرپورٹ فیڈرزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز مری آبادگرڈکے طوغی روڈ، کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے۔

سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرزسہ پہر3بجے سے شام5بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح25اکتوبرکو(بروزبدھ) مری آبادگرڈکے مری آباد، ایم ای ایس(MES)،لیاقت بازار، کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ،پی اے ایف (PAF)اولڈسمنگلی، ہنہ فیڈرزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک۔

(جاری ہے)

شیخ ماندہ گرڈکے نوحصار،اغبرگ فیڈرز12بجے تا 3بجے سہ پہر۔سریاب گرڈ کے انڈسٹریل فیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاوہ کانک گرڈسے 24اکتوبرکو صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک نیز صحبت پورگرڈسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سبی گرڈ کے مٹھڑی ،مل فیڈروں سے صبح10بجے تاسہ پہر3بجے۔25اکتوبرکو نوشکی گرڈسے صبح8بجے سے 12بجے تک اورروجھان جمالی گرڈسے دوپہر2بجے تاشام6بجے بجلی بندہوگی نیز اسی روز منجھوشوری گرڈکے بیرون فیڈراورروجھان جمالی گرڈسے صبح8بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :