شرجیل میمن کی گرفتاری کے حکم نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا، پیپلز پارٹی

ملک میں عملی طور پر دو قوانین نافذ ہیں،ادارے یہ رویہ ترک کریں ،سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھیں، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور کا ردعمل

پیر 23 اکتوبر 2017 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری کے حکم نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا ہے ، ملک میں عملی طور پر دو قوانین نافذ ہیں،ادارے یہ رویہ ترک کریں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دہایوں سے احتساب کے نام پر انتقام کا شکار ہے،ہم قانون کے پابند ہیں پھر بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،(ن)لیگ والے کھربوں کی کرپشن کے ریفرنسز باوجود وی آئی پی ہیں،مریم نواز ملکہ کی طرح ریڈ کارپیٹ پر احتساب عدالت آتی ہیں،کیپٹں صفدر کی اختیار نہ ہونے کے باوجود احتساب عدالت ضمانت لے لیتی ہے مگر شرجیل میمن تحقیقات میں تعاون بھی کرتے ہیں پھر بھی گرفتار ہو جاتے ہیں۔

چوہدری منظور نے کہا کہ اونچ نیچ اور چھوت اچھوت جیسا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے،ملک میں عملی طور پر دو قوانین نافذ ہیں،ایسا لگتا ہے جیسے شریف خاندان برہمن اور باقی شودر ہیں،ادارے یہ رویہ ترک کریں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک رواں رکھیں۔

متعلقہ عنوان :