Live Updates

سندھ کے عوام نے کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور انکے گروپ سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے ،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، جب کراچی کا معاشی پہیہ چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے،ڈی سی ویسٹ پیپلز پارٹی کا نوکر بنا ہوا ہے وہ ضلع غربی کی عوام کے ساتھ اپنا دہرہ رویہ ترک کرے ،نوجوانوں کے ڈومیسائل اور پی آر سی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ظہرانے سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے فیصلہ کرلیا کہ و ہ کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور انکے گروپ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے ،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بد قسمتی سے حکمرانوں کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جب کراچی کا معاشی پہیہ چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے،ڈی سی ویسٹ پیپلز پارٹی کا نوکر بنا ہوا ہے، وہ ضلع غربی کی عوام کے ساتھ اپنا دہرہ رویہ ترک کرے اورنوجوانوں کے ڈومیسائل اور پی آر سی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

وہ پیر کو یہاں تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر رہنما قاسم تیلی، زکریا عثمان ، محمد حادی خلیل اور دیگر تاجر برادری کے رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب ملک کی صنعتیں چلیں گی تو روزگار کے موقع فراہم ہوں گے۔ تحریک انصاف ایک مربوط معاشی پالیسی بنا رہی ہے اور معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چیئرمین عمران خان نے تاجر برادری کی تقریب کے بعد سائٹ ٹائون میٹروول باب خیبر پر پارٹی کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور انکے گروپ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غربی کی عوام اور خصوصا پختونوں کے ساتھ نادرا حکام کا رویہ انتہائی نا مناسب اور متعصبانہ ہے۔

ڈی سی ویسٹ پیپلز پارٹی کا نوکر بنا ہوا ہے وہ ضلع غربی کی عوام کے ساتھ اپنا دہرہ رویہ ترک کریں اور ضلع غربی کے نوجوانوں کے ڈومیسائل اور پی آر سی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔اگر ڈی سی ویسٹ اور نادرا حکام نے اپنا متعصبانہ رویہ درست نہیں کیا تو تحریک انصاف کے کارکنان اور ضلع غربی کے عوام مل کران دونوں کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، فردوس نقوی ،علی زیدی ، عمران اسماعیل، خرم شیر زمان ،ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل، دوا خان صابر، سعید آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ہے۔ جس طرح نواز شریف آج اپنے سیاسی مستقبل کی بھیک مانگ رہا ہے اسی طرح آصف علی زرداری بھی بہت جلد یہ نعرہ لگائے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

اس وقت پوری قوم احتساب چاہتی ہے ۔ قوم کسی اور کے نعرے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی قوم کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف متحد ہوچکی ہے ، وہ کسی زرداری یا بلاول کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں اپنے چار سالہ دورحکومت میں ثابت کردیا کہ اس ملک کو صرف دیانتدار اور ایماندار قیادت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات