چکوال، قصبہ کوٹ راجہ کے اطراف دس کلومیٹر کے ایریا میں رہائش پذیر ایک لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم

ڈھوک ٹاہلیاں تا خان پور روڈ15کلو میٹر سڑک پر دیوالیاں سوہاوہ گائوں کی آبادی سے گزرتی ہے جہاں پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) قصبہ کوٹ راجہ کے ارد گرد دس کلو میٹر کے ایریا میں ایک لاکھ سے زائد عوام کی آبادی کیلئے صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بنیادی مرکز صحت دیوالیاں سوہاوہ میں بھی ڈاکٹر اور ادویات نام کی کوئی چیز نہیں۔

(جاری ہے)

ڈھوک ٹاہلیاں تا خان پور روڈ15کلو میٹر سڑک پر دیوالیاں سوہاوہ گائوں کی آبادی سے گزرتی ہے جہاں پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی لاتعداد ہے۔

ڈیلیوری کے دوران زچہ اور بچہ کو 20کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے علاوہ اور کوئی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے زچہ اور بچہ کی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ سماجی کارکن الطاف شاہ اور علاقے کے عوام نے چکوال پریس کلب کی ٹیم کو ان مسائل کی نشاندہی کیلئے کوٹ راجہ میں بلایا، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے تمام لوگوں کے مسائل سنے اور عوام کو بتایا کہ میڈیا میں انکے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :