سیالکوٹ، واٹر سپلائی کی پرانی اور بوسیدہ لائینوںکے باعث پانی آلودہ ہونے سے شہری موزی امراض میں مبتلا ہونے لگے، محمد عثمان خان

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر محمد عثمان خاں نے شہر بھر میں سپلائی کئے جانے والے پینے کے پانی کی آلودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے پانی کی وجہ سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہر میں بچھائی گئی پائپ لائینیں بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہیں اور ان کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جابجاان میں گندگی ملا آلودہ پانی بھی شامل ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی آ بادی کا ایک بڑا حصہ ہی گندگی ملا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے جسکی وجہ سے اکثر لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علاوہ پیٹ اور جلد کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ شہر سیالکوٹ میں واٹر سپلائی کی پرانی اور بوسیدہ لائینوں کو فوری تبدیل کرکے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :