سیالکوٹ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،کوڑا کرکٹ سے شہر اقبال کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے،میاں اعجاز جاوید

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی 123میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ سے شہر اقبال کی خوبصورتی مانند پڑرہی ہے۔ جبکہ بھاری بھر تنخواہیں وصول کرنے والی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی صفر دیکھائی دے رہی ہے۔

شہر اقبال کی عام شاہراہ، گلی محلوں مبار ک پورہ، خاد م علی روڈ، مجاہد روڈ، شہاب پورہ روڈ، رنگ پورہ ،حاجی پورہ، روڑس روڈ، نیکاپورہ روڈ اور سکولوں کے باہر کوڑے کرکٹ کی وجہ سے تعفن اور وبائی امراض پھیلنے سے شہریوں میں شدید پریشانی پائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی 123 میاں اعجاز جاوید نے اپنے رابطہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میئر میونسپل کارپوریشن توحید اختر چوہدری نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیڈیا کا کام ہے عوام میں شعور بیدار کریں کہ صفائی ستھرائی کے متعلق شہری کوڑا کرکٹ ٹائمنگ کے مطابق کوڑا دان میں پھینکیں ۔میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن کو چاہے کہ وہ میڈیا پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے شہر اقبال میں پبلسٹی کریں اور اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر ذمہ داری عائد نہ کریں۔ بلکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔بحیثیت میئر میونسپل کارپوریشن ان کو چاہیے کہ عوام میں شعور بیدا ر کریں اور ٹائمنگ بتانا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :