Live Updates

سیالکوٹ،تحریک انصاف کی اصل جنگ مسلم لیگ (ن)سے ہے، 35سالہ تجربہ کار کرپٹ مافیا کو عمران خان نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،امتیاز علی وڑائچ

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب امتیاز علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اصل جنگ پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے کیونکہ 35سالہ تجربہ کار کرپٹ مافیاکو عمران خان نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جبکہ عمران خان جیسے لیڈر پر پوری قوم کی نگاہیں جمی ہیں اور وہ ملک پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے قوم کیلئے امید کی ایک نئی کرن ہیں حلقہ این ای111ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ڈیرہ کوبے چک میں یوتھ ونگ ورکرز میٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیتاز علی وڑائچ نے کہا کہ عمران خان نے جتنی قربانی ملک اور پارٹی کیلئے دی ہیں وہ کسی نے نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کسی بھی سیاسی جماعت کا ہر اول دستہ ہوتی ہے اور وہ پارٹی کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنی یوتھ کو صحیح معنوں میں موبلائز نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کام باقی ہے لیکن جب بھی سیٹ بیک ہوتا ہے تو یوتھ ڈی موریلائز ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سیالکوٹ سمیت سینٹرل پنجاب میں جوجو یوتھ عہدداران اور ورکرز محنت اور لگن سے کام کریں گے میں ان کو آگے لے کر چلوں گا تاکہ چیئرمین عمران خان کو بھی علم ہو کہ ان عہدداران نے اچھا ورک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایسا ماڈل بنا رہے ہیںکہ ہر ریجن ،ضلع اور تحصیل سمیت این اے اور پی پیز حلقوں میں بیس سے بائیس نوٹیفکیشن دیں گے جس سے عہدداران کم پڑ جائیں لیکن عہدے ختم نہیں ہو گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان واحد وہ خاتون لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان میں خصوصا پنجاب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی انہیں سینئر لیڈر ہونے کے ناطے ضلع کے تمام تر لیڈر ز کو متحد کرکے ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کرنا ہو گا جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عمر ڈار،عمر فاروق مائرسب سٹیک ہولڈر ز ہیں اب چیئرمین نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ٹکٹ دیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا ووٹ ووٹ مسلم لیگ ن سے زیادہ ہے لیکن ہمیں بہتر لائحہ عمل بنا کر یہ طے کرنا ہے کہ اپنے ووٹرزکو کیسے سمبھالہ جائے اور اگر ہم یوسی ،تحصیل کے عہدوں کے حصول میں لگے رہیں گے تو ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے کیونکہ اس ملک کی عوام تبدیلی کو دیکھ رہی ہے عام ووٹر ز کو بتانا ہوگا کہ انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی یوتھ ٹیم چاہتے ہیں جو فیس بک کے بجائے ایک کال پر آن گرائونڈ ہو ںاور ایسی یوتھ لائیں گے جو کل کو ٹکٹ ہو لڈر کے ساتھ کھڑے ہو کر انکی مدد کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے سمیت بڑے بڑے صنعتکار سرمایہ دار مختلف جماعتوں میں اقتدار کے حصول کیلئے جدو جہد کر رہے ہیںلیکن میری خواہش ہے کہ خان صاحب کی ٹیم کا حصہ بن کرہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر سیالکوٹ کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی ووٹرز لسٹ میں ؂44فیصد ووٹ ا س یوتھ کے ہیں جو 13سال سے کم ہے اور یہ نئی ووٹر لسٹ میں ٹاپ آف دی لسٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیزا اور برگر کھانے والے اربن ایریا حلقہ این اے 110میں بیٹھے ایک دو درجن لوگ ضلع کی قسمت کا فیصلہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جہاں میل یوتھ کو موبلائز کیا جا رہا ہے وہاں فی میل یوتھ ونگ کو موبلائز کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے کہ تاکہ تعلیم یافتہ یوتھ خواتین ووٹرز کا پارٹی کی طرف مائل کر سیکیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے رورل اور لیبر خواتین کیلئے پالیسی پر کام کیا جارہا ہے ۔تقریب میںنائب صدر سینٹرل پنجاب عمر فاروق مائر،چیئرمین یوسی بھڑتھ مرزا دلاور بیگ ،یو سی وائس چیئرمین یو سی بھڑتھ سید ارتضا سمیت دیگر سابق یوتھ عہدداران نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں ضلعی صدر مینارٹی ونگ نورین گل ،نائب صدرتحصیل سیالکوٹ معصومہ فاطمہ ، قاری ذوالفقار علی سیالوی ،خواجہ عارف ،طاہر سلطان ایڈووکیٹ،احمد کھٹانہ ایڈووکیٹ،وسیم اشرف،سمیت یوتھ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات