راولپنڈی،صوبائی محکمہ صحت کا چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو فوری طور پر ذمہ داریاں چھوڑنے کا حکم

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء)صوبائی محکمہ صحت نے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی(ڈی ایچ ای) کو فوری طور پر ذمہ داریاں چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جنہیں سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہوررپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرSO(GC)1-1/2017(HISDU)کے مطابق گریڈ19کے ایڈیشنل میڈیکل پرنسپل افسر(اے ایم پی او) وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر فیاض احمد بٹ کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا کرمزید تقرری کے لئے سپیشلائز ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ19کے ایڈیشنل میڈیکل پرنسپل افسر و ڈی ایچ اوایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس ڈاکٹر سہیل احمد کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ گریڈ19کے ایڈیشنل میڈیکل پرنسپل افسر و ڈی ایچ او iiiڈاکٹر انصر اسحاق کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں ڈی ایچ اوایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس تعینات کیا گیا ہے ۔