Live Updates

تحریک انصاف ضلع سکھر کارکنان کی عمران خان کو درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے روکنے پر پریس کلب تک احتجاجی ریلی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کارکنان نے عمران خان کوسندھ حکومت کی جانب سے سیہون درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے روکنے والے عمل کے خلاف قائم مقام ضلعی صدر گوہر خان کھوسہ کی قیادت میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملٹری روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ضلعی صدر گوہر خان کھوسہ ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، لائرز فورم کے جے کمار، داوا خان و دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ڈر گئی ہے اب وہ سندھ میں دیگر جماعتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کو بھی روکنے کے چکر میں پڑ گئی ہے ہمیں سندھ کے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سونامی کو سندھ میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں سندھ سے پی ٹی آئی بڑی اکثریت سے کامیاب ہو کر پی پی کو کلین سوئپ کریگی رہنمائوں نے سہیون شریف میں قائد عمران خان کو درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے روکنے والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات