لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نےسرجوڑ لیے۔ اہم اقدامات کی ہدایت
تازہ ترین : 1
لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نےسرجوڑ لیے۔ اہم اقدامات کی ..

لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نےسرجوڑ لیے۔ اہم اقدامات کی ہدایت

لاہور:(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017) لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نے سرجوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیرصدارت لاہور میں سموگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں تحفظ ماحولیات، زراعت سمیت محکمہ موسمیات اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ٹریفک پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرماحولیات سمیت شرکاء کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں سموگ کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں تاہم لاہور میں اب کوڑے کو آگ لگانے پر دفعہ144 کے تحت مقددمات درج کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

مزید یہ کہ ٹریفک پولیس سمیت ماحولیات کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ د ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائےَ

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 20:21:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں