صوبائی حکومت نے امسال کوئی اندرونی قرضہ نہیں لیا، وزیرخزانہ مظفرسید

پیر 23 اکتوبر 2017 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیرخزانہ مظفرسیدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے امسال کوئی اندرونی قرضہ نہیں لیا تاہم ضرورت پڑنے پر دس ارب کے قرضے کیلئے قواعدوضوابط طے کئے جائینگے جس کے بارے میں ایوان کو مطلع کیاجائے گا۔ وہ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے موقع پر پیپلزپارٹی کے فخر اعظم وزیرکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کاجواب د ے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ محاصل حکومت کی اپنے ذرائع سے حاصل شدہ رقم ہوتی ہے مالی سال2016-17میں ان محاصل کے اہداف کا تخمینہ49507ملین لگایاگیااورنظرثانی شدہ اہداف کاتخمینہ32468ملین لگایا گیابارہ مہینوں میں کل وصولی27325.588ملین روپے ہوئی انہوں نے اقرارکیاکہ محصولات5142.142ملین نظرثانی شدہ تخمینہ کم حصول ہوئی اسی طرح رواں مالی سال کے لئے 45ارب روپے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ہماری کوشش ہے کہ اس ہدف کو حاصل کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کواندرونی قرجہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں خزانے میں فنڈزدستیاب ہے قبل ازیں فخراعظم وزیرنے کہاکہ حکومت ایک طرف بجٹ میں اندرونی قرضہ لینے کاکہتی ہے تو دوسری طرف فنڈزکی دستیابی کا دعویٰ کرتی ہے اگر فنڈزہیں تو پھر ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کیلئے کیوں نہیں دئیے جارہے ہیں وزیرخزانہ جھوٹ کے مرتکب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :