اسمبلی اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ،لیکن وزراء اسمبلی آنے کی زحمت نہیں کرتے، سردارنلوٹھا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:20

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی کی کارروائی سے وزراء کی مسلسل غیرحاضری پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھانے کہاکہ اسمبلی اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں جب ایوان میں آتے ہیں تو یہاں کوئی نہیں ہوتا معززممبران کا وقت ضائع کیاجارہاہے ، ٹی وی پرحکومتی کارکردگی کے لاکھوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے ہیں پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئے ،تنخواہیں ،مراعات باقاعدگی سے وصول کئے جارہے ہیں لیکن اسمبلی آنے کی زحمت نہیں کرتے اسی طرح وزراء اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کیلئے این اے فور میں انتخابی مہم چلارہے ہیں یہ کہتے ہی تحریک انصاف کے اراکین اٹھ گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیناشروع کردیا اس دوران مسلسل بولنے کے باعث ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی ۔

قبل ازیں وزیرقانون کی موجودگی کے باوجود پارلیمانی سیکرٹری زراعت زرین ضیاء کی جانب سے سوالات کاجواب دینے اورمختلف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نامکمل تفصیلات کوبھی اپوزیشن نے تنقیدکانشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :