ووکیشنل سنٹرگلیات میں تعینات خاتون ٹیچر444کلومیٹرسفرکرکے ڈیوٹی دینے آتی ہے

صوبائی حکومت غیرمقامی لوگ کونظرانداز کرکے دیگراضلاع کے افرادکوبھرتی کیوں کررہی ہے،آمنہ سردار

پیر 23 اکتوبر 2017 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)ووکیشنل سنٹرگلیات میں تعینات ایک خاتون ٹیچر444کلومیٹرکاسفرطے کرکے ڈیوٹی دینے آتی ہیں یہ بات (ن )لیگ کی آمنہ سردار نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کوبتائی ۔خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کے دوران آمنہ سردارنے حکومت سے شکوہ کیاکہ ووکیشنل سنٹر گلیات میں مقامی ٹیچرکے بجائے ایک ایسی خاتون کولیاگیاہے جوکہ ڈی آئی خان سے دس گھنٹوں پرمشتمل 444کلومیٹرکافاصلہ طے کرکے گلیات ڈیوٹی کیلئے آتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال اٹھایاکہ سال2013-14میں تمام خواتین ایم پی ایز کو ایک ایک ووکیشنل سنٹر دیاگیا صوبے ٹوٹل کتنے ووکیشنل سنٹر بنائے گئے ان کا معیار کیاہے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری زراعت زرین ضیاء نے کہاکہ ووکیشنل سنٹر2016-17میں خواتین اراکین اسمبلی کودئیے گئے جہاں تک خاتون ٹیچرکی بھرتی کاسوال ہے تواس ضمن میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معاملہ اٹھایاجائے گا سردارادریس نے بھی غیرمقامی ٹیچر کی تعیناتی پراعتراض کیا اورکہاکہ پارلیمانی سیکرٹری کاکوئی نہیں سنتا اس معاملے کو سنجیدگی سے لیناچاہئے ۔