وزیراعلی سندھ کا سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 23 اکتوبر 2017 20:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شا ہ نے سعودی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈپٹی قونصل نائف محمد الغامزی سے سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ یاد رہے کہ کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم گذشتہ ہفتہ انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :