رانا محمد احمد پی ٹی آئی کے سنٹرل ریسرچ کوآرڈینٹر نامزد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے رانا محمد احمد کو سنٹرل ریسرچ کوآرڈینٹر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، رانا محمد احمد تحریک انصاف کے سنٹرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے ریسرچ کے کام میں مدد گار ثابت ہونگے اور وہ ریسرچ کے شعبے کو فعال بنانے میںاپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لائیںگے۔