جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی قومی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ، نائب امیر راشد نسیم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف کلین سویپ اور شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے عثمان شنواری ، بابر اعظم ، حسن علی ، شاداب خان اور امام الحق کے کھیل کی زبردست تعریف کی اور کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہواہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :