رائے ونڈ ‘ بااثر افراد نے محنت کش پردیسی خاتون کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:12

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ میں بااثر افراد نے محنت کش پردیسی خاتون کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا،بااثر افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،تھانہ سندر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرنیوالی محنت کش خاتون صفیہ بی بی چھٹی کرکے گھر واپس آرہی تھی کہ ملزمان رانا شیر محمد ،ملک منشاء ۔

محمد احمد نے اغوا کرنے کے بعد سند ر اسٹیٹ کی ایک فیکٹری میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا درندگی کرنیوالے عناصر علاقہ کے بااثر افراد ہے ۔

(جاری ہے)

صفیہ بی بی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پردیسی خاتون ہے اور یہاں اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کیلئے کرائے دار ہونے کی حثیت سے انکامقابلہ نہیں کرسکتی سابق وزیر اعظم ہائوس کے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں کہ ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد میری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور میرا گھر سے باہر نکلنا محال کررکھا ہے صفیہ بی بی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان مذکورہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو فیکٹریوں میں محنت مزدوری کرنیوالے نوجوان لڑکیوں کو دوستی کرنے پر مجبور کرتا ہے صفیہ بی بی کے مطابق ملزمان اسکے ساتھ باری باری منہ کالا کرتے رہے سندر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انکے گھروں پر چھاپے مارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :