لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 50 سال کی عمر میں ریٹائرڈ کرنے کی کوئی پالیسی زیر غور نہیں

حکومت نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تمام ملازمین کو ریگولر کر دیا ‘ترجمان محکمہ صحت

پیر 23 اکتوبر 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 50 سال کی عمر میں ریٹائرڈ کرنے کی کوئی پالیسی زیر غور نہیں اور حکومت نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تمام ملازمین کو ریگولر کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ مربوط پروگرام کے تمام ملازمین سول سرونٹس ہیں جنھیں قانون کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مد ر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کو کسی غیر ملکی کمپنی کے سپرد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور اس حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین کے سروس سٹرکچر اور اگلے گریڈوں میںترقی کے جامع منصوبہ پر کام کر رہا ہے اور کسی ایل ایچ ڈبلیو کو قبل از وقت ریٹائر نہیں کیا جا رہا ۔