الیکشن کمیشن آف پاکستان 2017ء انٹرنیشنل ایوارڈ کی کیٹیگری ’’ایکسس ایبلٹی ایوارڈ‘‘کیلئے نامزد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) بین الاقوامی سینٹر برائے پارلیمانی سٹڈیز برطانیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو2017ء انٹرنیشنل ایوارڈ کی کیٹیگری ’’ایکسس ایبلٹی ایوارڈ‘‘کے لیے نامزد کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے علاوہ دو اور ممالک کو بھی اس کیٹیگیری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر، 2017ء کو اٴْردن میں ہو گا، جہاں پہلے نمبر پر آنے والے ملک کا اعلان کیا جائے گا اور اٴْس ملک کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ممبران انٹرنیشنل ایوارڈ کمیٹی برائے بین الاقوامی سینٹر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔بین الاقوامی سینٹر برائے پارلیمانی سٹڈیز نے اپنی آفیشل ویب سائٹ (http://awards.electoralnetwork.org/finalists-2017.php) پر تمام نامزد ہونے والے ممالک کی تفصیلات مہیا کر دی ہیں۔