وزیراعلیٰ پنجاب کی پانچواں ون ڈے میچ جیت کر سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کی جانب گامزن ہے،ٹی 20 سیریز بھی جیتے گی ‘شہبازشریف

پیر 23 اکتوبر 2017 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پانچواں ون ڈے میچ جیت کر سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو وائٹ واش کرکے ون ڈے کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کردی ہے۔

(جاری ہے)

باولر عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کر کے سری لنکن کے ٹاپ آڈر کو آؤٹ کیا۔

قومی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی ہے اور ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار اور لائق ستائش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کی جانب گامزن ہے اور امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔