ڈپٹی میئرلاہور راو شہاب الدین نے پی پی154 یوسی 241 گرین ٹاون باگڑیاں میں سوئی گیس کا افتتاح کیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:11

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئرلاہور راو شہاب الدین نے پی پی154 یوسی 241 گرین ٹاون باگڑیاں میں سوئی گیس کا افتتاح کیا،اس موقع پراہل علاقہ نے ڈپٹی میئر کا والہانہ استقبال کیا،کارکنوں سے خطاب کرتی ہوئے انہوں نے کہا کہخود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے ہی عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں، سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ،انہوںنے کہا کہ قوم کو مسائل اورمشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ،کامیابی ،نعروں،تقریروںاورخالی دعوؤں سے نہیں ملتی،عوام کی حقیقی خدمت سے ہی کامیابی ملتی ہے ،انہوںنے کہاکہحکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پوراہورہا ہے ،انہوںنے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں بلکہ اتفاق کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو ملکر چلنا ہے ،باہمی اتحاد سے ہی قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے ۔