رینجرز کی کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختللف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے مدینہ کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم ممتاز علی، پی آئی بی کالونی، عوامی کالونی، زمان ٹائون، مدینہ کالونی اور سعود آباد سے 10 ملزمان محمد عثمان مسعود عرف بابر، محمد فرحان عرف بھٹی، اسد چانڈیو، بابر چانڈیو، خلیل احمد، فضل سبحان، مطیع اللہ، حارث علی عرف وارث، محمد فرحاز عرف فرحان اور عبدالغنی عرف بچھو کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایک اور کارروائی میں رینجرز نے عوامی کالونی، سعود آباد اور درخشاں کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان امان اللہ خان، محمد، خالد، عمران اور نواز علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و امیونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :