ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کوہاٹ کے مختلف تھانوں میں نو تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن اول خان نے کوہاٹ کے مختلف تھانوں میں نو تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ تعمیراتی منصوبے یو این ڈی پی کی طرف سے مختلف تھانوں میں مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تعمیراتی منصوبوں میں تھانہ چھائونی،سٹی،جنگل خیل اور تھانہ گمبٹ میں رپورٹنگ روم،انوسٹی گیشن آفس،انٹاروگیشن روم،کمیونٹی ہال،سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور پولیس دفاتر کے تزئین و آرائش کا کام بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ تھانوں میں افتتاحی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ڈی آئی جی کوہاٹ اول خان نے یو این ڈی پی کے نمائندے پولیس کوآرڈینیشن آفیسر ایس پی (ر)میر قاسم خان کے ہمراہ ان نو تعمیراتی منصوبوںکا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کوہاٹ جمیل اختر،ڈی ایس پی سٹی رضا محمد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید،ڈی ایس پی صدر ظاہر شاہ اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :