ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کی نظام میں پوشیدہ ہے، حشمت خان

آج سکولر طاقتیں کمیونزم اور سوشلزم میں مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں مدینے کی اسلامی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء)نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کی نظام میں پوشیدہ ہے آج سکولر طاقتیں کمیونزم اور سوشلزم میں مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں حالانکہ آج سے چودہ سوسال پہلے مدینہ میں جو قرآن کا نظام تھا آج ہمارے لیے مدینے کا اسلامی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے ریگی پی کے سیون میں کارکنان کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ حضرت عمرؓ نے یتیموں کے لیے ادارے ، شیر خوار بچوں کے لیے وظیفے ، سرکاری سرائے اور دیگر رافائے عامہ وغیرہ کا نظام قائم کیا تھا ۔ انہوںنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ریگی مقام پر سات روزہ فہم القرآن جو کہ اس کا آغاز ہوچکا ہے جس کا اختتامی دُعا انشاء اللہ 29اکتوبر بروز اتوار کو شیخ الحدیث والقرآن حضرت مولانا مسیح گل بخاری کریں گے ۔حافظ حشمت خان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اس میں بھرپور شرکت کریں اور خواتین کے لیے پردے کا انتظام بھی موجود ہے۔