Live Updates

عمران خان نے اپنے اطراف جن افرادکو جمع کیاہے انہیں 2013کے الیکشن میں عوام مسترد کرچکے ہیں،سینٹر حاجی غلام علی

بنی گالہ کی پالیسیوںپرتحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آرہے ہیں،چارسالہ دور اقتدارمیںپی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کوہی نہیں بلکہ پارٹی کارکنوںکوبھی مایوس کیاہے ناکام صوبائی حکومت نے رپیڈبس ٹرانزٹ کے نام پرخیبرپختونخواکے بچے بچے کومقروض کردیاہے،صوبہ کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،بزنس کمیونٹی عدم تحفظ کاشکارہے ، بیان

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنما و سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے اطراف جن افرادکو جمع کیاہے انہیں 2013کے الیکشن میں عوام مسترد کرچکے ہیں،بنی گالہ کی پالیسیوںپرتحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آرہے ہیں،چارسالہ دور اقتدارمیںتحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے عوام کوہی نہیں بلکہ پارٹی کارکنوںکوبھی مایوس کیاہے،2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بدترین ناکامی کودنیا دیکھے گی،مردان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے اپنے ہی حلقہ میں داخلہ پرپابندی اور پشاورمیںکارکنوںاوریوتھ کاپارٹی پالیسیوںکیخلاف کنونشن حقیقی تبدیلی کی طرف اشارہ ہے،جس کا ثبوت این اے فورکے الیکشن میں تحریک انصاف کو ناکامی کی صورت میں مل جائیگا،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ کل تک جس میٹروکوتباہی کامنصوبہ کہاآج پشاورمیںاسے شروع کردیاہے،ناکام صوبائی حکومت نے رپیڈبس ٹرانزٹ کے نام پرخیبرپختونخواکے بچے بچے کومقروض کردیاہے،صوبہ کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،بزنس کمیونٹی عدم تحفظ کاشکارہے جو خیبرپختونخواکی بجائے دیگر صوبوںمیں سرمایہ کاری کوترجیح دے رہے ہیں،عوام کوبتایاجائے کہ ساڑھے چارسالوںمیں کتنے ڈیم بننے ہیں،حاجی غلام علی نے کہاکہ ہسپتالوںمیں بنیادی سہولیات کافقدان ایک طرف ہے تحریک انصاف کویہ اعزازبھی حاصل ہوگیاہے کہ پشاورکے تدریسی ہسپتالوںمیںانتظامیہ کی ملی بھگت سے غیرمستنداورجعلی ڈگریوںکے حامل افرادڈاکٹربن کرغریب افرادکی زندگیوںسے کھیل رہے ہیں کیایہی وہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات جس کاعمران خان اپنی تقاریرمیں دعوے کرتے ہیں،تعجب ہے تحریک انصاف کے چیئرمین کویہ بات کہتے شرم محسوس نہیںہوئی کہ عوام سردی کاانتظارکریں ڈینگی خود ہی ختم ہوجائیگا،عمران خان اب یہ بھی بتادیںکہ چکن گونیاجیسی نئی مصیبت سے چھٹکارے کیلئے عوام کون سے موسم کاانتظارکریں ،انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ملکی ترقی،معیشت،غریب عوام اوراعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوںکے مسائل سے کوئی سروکارنہیںہے،وزیراعظم کی کرسی کے حصول کیلئے عمران خان کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں، عمران خان جن کوبدعنوان کہتے ہیں حصول اقتدارکی خاطرانہیں سے ہاتھ ملالیتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات