پشاور ،فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوں کو 215824 بیگزخون و اجزائے خون فراہم کئے ،خون عطیہ کرنے والے افراد میں زیادہ تر ہیپاٹائٹس میں مبتلا پائے گئے، فرنٹیئرفائونڈیشن کو بلڈ کیمپوں میں اب تک189804 افراد نے خون عطیہ کیا جن کی سکریننگ سے معلوم ہوا کہ 2549 افراد ہیپاٹائٹس بی،1347 ہیپاٹائٹس سی،23 ایچ آئی وی ایڈز،247 آتشک اور277 ملیریا میں مبتلا پائے گئے، اعدادو شمار

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوں کو 215824 بیگزخون و اجزائے خون فراہم کئے جبکہ عطیہ خون کرنے والے افراد میں زیادہ تر ہیپاٹائٹس میں مبتلا پائے گئے، فرنٹیئرفائونڈیشن کو بلڈ کیمپوں میں اب تک189804 افراد نے خون عطیہ کیا جن کی سکریننگ سے معلوم ہوا کہ 2549 افراد ہیپاٹائٹس بی،1347 ہیپاٹائٹس سی،23 ایچ آئی وی ایڈز،247 آتشک اور277 ملیریا میں مبتلا پائے گئی,یہ اعدادوشمار فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئی سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں جاری کئے گئے،یوں 2017 ء کے پہلے 9 ماہ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 133 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ایچ آئی وی ایڈزکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،جولائی 2017 ء میں2511 افراد ہیپاٹائٹس بی،1340 ہیپاٹائٹس سی،23 ایچ آئی وی ایڈزمیں مبتلا پائے گئے، یوں جولائی تا ستمبر ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 45 کیس رپورٹ ہوئے، اس موقع پر صاحبزادہ محمد حلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کومکمل بلڈسکریننگ کے بعد خون و اجزائے خون مہیاکیاجاتا ہے تاکہ ننھے بچوں کوایچ آئی وی ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے، انہوں نے ادارہ میں سکریننگ کے عمل کواطمینان بخش قراردیا۔

متعلقہ عنوان :