ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے حصول علم ناگزیر ہے ، سینئر وزیر بلدیات

موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، حصول تعلیم ہی سے ہمارے مسائل حل ہوں گے ،تعلیم ہی کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے، عنایت اللہ خان کا گرلز ہوسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سینئروزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا میں شرینگل یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ بنائیں گے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے حصول علم ناگزیر ہے اور ترقی یافتہ قوموں کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوںنے حصول علم کو خصوصی اہمیت اور توجہ دے کر ترقی کے منازل طے کی ہیں۔

موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے حصول تعلیم ہی سے ہمارے مسائل حل ہوں گے اور تعلیم ہی کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ۔ صوبہ میں شرح خواندگی اور خصوصا" خواتین کے شرح خواندگی میں اضافہ موجودہ صوبائی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین اساتذہ کو مراعات دیں گے اور خواتین کے شرح خواندگی میں اضافہ کریںگے ۔نوجوانوں میںصلاحتیں موجود ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے بہتر نتائج متوقع ہوسکتے ہیں۔

صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے رکھی ہے ۔ وہ شرینگل یونیورسٹی دیر بالا میں دس کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر شرینگل یونیورسٹی بادشاہ حسین ، ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح الدین ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ،امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں بھی موجود تھے ۔

سینئروزیر عنایت اللہ خان نے شرینگل یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا طالب علم کل قوم کے رہنماء ہوںگے اس لیے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طلباء ملک و ملت کاسرمایہ اور امید کی کرن ہے ۔طلباء کی علم دوستی و تعلیم کے ساتھ سنجیدگی کارویہ ہی وطن عزیز کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔صوبہ میںیکساں نظام تعلیم رائج کرکے امیر غریب کا فرق ختم کریںگے ۔صوبہ میںتعلیم کے لیے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ ز مختص کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :