Live Updates

مسلم لیگ (ن) ایک بڑی جماعت ہے ، بچے اس کی قیادت نہیں کر سکتے، مجھ پر تنقید کس لئے کی جا رہی ہے، میں نے صرف ٹیک اوور کا لفظ استعمال کیا ہے، کیا میں نے بریگیڈیئر شہباز شریف کا کہا ہے، دانائی اور دانش مندی لیڈر کا کام ہے، ایسی سیاست نہ کی جائے جس سے ملک کو نقصان ہو

وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی جماعت ہے اسے بچے لیڈ نہیں کر سکتے، مجھ پر تنقید کس لئے کی جا رہی ہے، میں نے صرف ٹیک اوور کا لفظ استعمال کیا ہے، کیا میں نے بریگیڈیئر شہباز شریف کا کہا ہے، دانائی اور دانش مندی لیڈر کا کام ہے، ایسی سیاست نہ کی جائے جس سے ملک کو نقصان ہو۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ لیڈرز پر ایسا وقت آتا ہے، دانائی دانش مندی لیڈر کا کام ہے، لیڈر کا کام ہے کہ دانائی سے حالات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی بات ہے جو میں نے سازش کی ہے،مجھ پر کس لئے تنقید کی جا رہی ہے، میں نے کسی کا پیسہ نہیں کھایا، میں نے صرف ٹیک اوور کا لفظ استعمال کیا ہے، کیا میں نے بریگیڈیئر شہباز شریف کا نام لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست کسی کی جاگیر نہیں ہوتی، ایسی سیاست نہ کی جائے جس سے ملک کو نقصان ہو۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے بھائی ہیں، دونوں بھائی ایک ہیں، ان میں کوئی اختلاف نہیں، ان کے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایک بڑی جماعت ہے اسے بچے لیڈ نہیں کر سکتے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات