Live Updates

عمران خان ہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنی پیشیوں کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش ہوں،رہنما پیپلز پارٹی

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں و این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ دوسرون پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنی پیشیوں کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش ہوں وہ ایک عدالتی مفرور ہیں کس حیثیت میں پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو للکار رہے ہیں آصف علی زرداری پر اس وقت ایک بھی کرپشن کا کیس زیر سماعت نہیں ہے اور پاکستان کی عدالتوں نے ان کو کرپشن کے الزامات پر سالہا سال کی تحقیقات میں بھی کچہ نہ ثابت ہونے پر باعزت بری کیا ہے جبکہ عمران خان خود ایک کرپٹ شخص ہیں اور ان کے والد کی کرپشن کی کہانیوں کے سلسلے ہر سرکاری ملازم اچھی طرح سے جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنا لب و لہجہ درست کرلیں وگرنہ جیالے ان کو ٹھوکریں مار مار کر فٹ بال بنا دیں گے پھر انہیں گرمیوں میں بھی پہاڑوں پر چڑھنے کی ہمت نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو شخص ڈینگی میں اپنے صوبے کے عوام کو مرتا ہوا چھوڑ کر خود گرمی کی شدت کو محسوس نہ کرتے ہوئے پہاڑوں پر چڑھ جائے وہ وعام کے حقوق کی خاطر کیا جدوجہد کرے گا وہ ایک کنفرم سیاسی مسخرے ہیں اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ان کا وطیرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :