کوئٹہ، نوابزادہ ریاض احمد زہری کی ساتویں برسی 25اکتوبرکو منائی جائیگی

شہید رہنماء کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ، بلوچستان نیشنل پارٹی

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کے شہید رہنماء نوابزادہ ریاض احمد زہری کی ساتویں برسی بروز بدھ 25اکتوبر بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی شہید رہنماء کی قربانیوں اور جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہید نوابزادہ ریاض احمد زہری کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر کے عوام و پارٹی کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثناء بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید نوابزادہ ریاض زہری کی ساتویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس 25اکتوبر سہ پہر3بجے کیچی بیگ کلی غلام جان یونٹ میں منعقد کی جائے گی جس سے مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے پارٹی کارکنوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ وقت مقررہ پر شرکت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :