ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ملی ہے، اس فورم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹر راجہ ظفر الحق

پیر 23 اکتوبر 2017 21:36

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ملی ہے اس فورم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی ای) کے ذریعے سینٹ نے ممبران ممالک کے درمیان تعاون اور ان کے ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے اقدام کئے۔ اس اسمبلی کے ذریعے ہم ان ممالک کے ساتھ رابطے کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں سفارتکاری کے ذریعے خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوتی تھی۔ اس اسمبلی کے ذریعے ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ بحث میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر جاوید عباسی نے بحث میں لیا۔

متعلقہ عنوان :