حکومتی قوانین کے تحت مزدوروں کو اجرت یقینی بنائی جائے،حامد ناصر گو رایہ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:31

پاکپتن۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)آجر اور آجیر کے مابین خو شگوار تعلقات سے ہی معاشرہ مستحکم ہو گا ، حکومتی قوانین کے تحت مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، بھٹہ مالکان ہر ممکن طریقے سے بھٹہ مزدورں کو سہولیات مہیا کریں ۔ ان خیالات کا اظہارایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گو رایہ نے ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کے ماہانہ بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا جس میں متعلقہ محکموں کے افسرا ن موجو دتھے ۔

اجلاس کو بھٹہ خشت مزدوروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور خدمت کارڈزکے متعلق آگا ہ کیا گیا ۔ اجلاس میںبتایا گیا کہ رواں ماہ میں91 خدمت کارڈ ز جاری اور ابتک مجموعی طور پر1414 کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبک700 مزید خدمت کارڈز کے اجراء کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںحکومتی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنیوالی18 افراد کیخلاف عدالت میں چالان بھی پیش کیے گئے ۔

اجلاس میںبتایا گیا کہ رواں ماہ 200 بچوں کی مختلف سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ بھی کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گو رایہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نادر فرید کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے مختلف مقامات میں بڑے شاپنگ مالز اور ہوٹلز کی چیکنگ کریں اور وہاں پر کام کرنیوالے عملہ کی ماہانہ15000روپے اجرت کو یقینی بنائیں ،انہوں نے سو شل سکیورٹی کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی کار کر دگی سے متعلق متعلقہ حکام کے نو ٹس میں لانے کیلئے ہد ایات جاری کیں ، علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر فرید خان نے اجلاس کی توجہ مبذول کراتے ہو ئے کہا کہ خدمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جا سکیں ۔