خصوصی کھلاڑیوں پرمشتمل انٹر ریجنل گیمز 26اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونگے

پیر 23 اکتوبر 2017 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) خصوصی کھلاڑیوں پرمشتمل انٹر ریجنل گیمز 26اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونگے،سپیشل اولمپک کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان گیمز میں آٹالین گیمز بوسے اور اتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے جائینگے ،پشاور،ایبٹ آباد،صوابی،مردان ،تربیلہ،نوشہرہ اور ٹک سمیت مختلف اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

صوبائی سپیشل اولمپک ایسوسی ایشن کے کوارڈی نیٹرشکیل احمد نے قیوم سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ سپیشل گیمز کے انعقاد سپیشل بچوں اور بچیوں کی حوصلہ آفزائی اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کرناہے ۔انکاکہناتھاکہ اس مرتبہ ہم نے پشاور میں مشہور آٹالین گیم بوسے کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیاہے جو 26سے 27اکتوبر تک قیوم سٹیڈیم میں منعقد ہوگا،جبکہ 28سی29اکتوبر تک اتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے جائینگے ،جن میں خیبر پختونخواکے مختلف ریجن میں شامل اضلاع سے کھلاڑی بھر پور طریقے سے حصہ لیںگے ۔

شکیل احمدنے بتایاکہ ان گیمز کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے جسکے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :